مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل ایا ہے کہ پاکستان کے سینیٹ انتخابات میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے 15 امیدواروں کی (ن) لیگ میں شمولیت کے اعلان کے بعد ایوان بالا میں(ن) لیگ کے ارکان کی مجموعی تعداد 33تک پہنچ جائے گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 21سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 12سیٹوں کے ساتھ تیسرے پر ہوگی اس لحاظ سے فاٹا کے آزاد اور اتحادیوں کی حمایت سے (ن) لیگ چئیر مین سینیٹ بنانے کی پوزیشن میں بھی آگئی ہے۔واضح رہے کہ نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان کے سینیٹ انتخابات میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔
News ID 1879130
آپ کا تبصرہ